چہرے کی چھائیوں کا کامیاب علاج

چہرے کی چھائیوں کا کامیاب علاج

چہرے پر چھائیاں اور داغ دھبے عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں یہ چہرے کو بدنما اور بد صورت بنا  دیتے ہیں  سورج کی  شعا عیں بھی چہرے کے لئے نہایت نقصان دہ ہوتی ہیں ۔ چہرے کی چھائیوں کو دور کرنے کے لئے فروٹ اور فروٹ ماسک بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔رس نکالے گئے لیموں کا چھلکا بھی داغ دھبوں پر رگڑنے سے داغ دھبے ختم ہو جاتے ہیں۔مگر لیموں کو استعمال کرتے ہوئے یس بات کا خاص خیال رکھیں  ک چہرے کو سورج کی روشنی سے بچا کے رکھیں

دو بادام لیں ان کو باریک پس لیں اور ایک انڈے کی سفیدی اور آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس لے کر ان تینوں چیزوں کو ملا کر ایک آمیزہ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں بھر خشک ہونے پر ہلکے ہلکے رگڑ کر اتار دیں ہفتے میں دو دن یہ ماسک ضرور استعمال کریں آپ کا چہرہ چمکنے لگے کا اور چھائیاں بھی ختم ہو جائیں گی

۔سرخ پیاز باریک سلائس میں کاٹ لیں اور انہیں آہستہ آہستہ چہرے پر مل لیں۔اس سے چہرے کے داغ دھبے ختم ہو جاتے ہیں ۔اسی طرح چھائیوں کے خاتمے کیلئے شہد کے ماسک کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔شہد کو نیم گرم کر کے اس میں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگانے سے نہ صرف رنگت نکھرتی ہے بلکہ داغ دھبے بھی ختم ہو جاتے ہیں