کیا آپ انار کے ان لاتعداد طبی فوائد سے آگاہ ہیں؟

کیا آپ انار کے ان لاتعداد طبی فوائد سے آگاہ ہیں؟

حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مطابق انار کھانا نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے۔اس موسم میں آسانی اور مناسب قیمت میں دستیاب اس پھل کا استعمال عادت بنالینا چاہئے۔

اس خوش ذائقہ جنتی پھل کے استعمال سے آپ کئی ایسے فوائد حاصل کر سکتے ہیں جن کے لئے  آپ کو کئی کڑوی اور مہنگی دواوں کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا

مرٹاپے سے نجات

فائبرسے بھر پور ہونے کی وجہ سے انار کھانے سے ہاضمہ بھی درست رہتا ہےاور قبض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے اس کو موٹاپے سے نجات کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے

کیل مہاسوں سے نجات

اگر آپ روزانہ انار کا جوس پیئں تو آپ کی جلد دانوں سے پاک اور چمکدار نظر آئے گی

بالوں کے گرنے کا مسئلہ حل کریں

انار میں موجود فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے جس سے بال کم گرتے ہیں

کینسر سے تحفظ

اگر انار کے استعمال کو معمول بنا لیا جائے تو یہ چھاتی، بڑی آنت اور مثانے کے کینسر سے بھی  مدافعت فراہم کرتا ہے اس کے چھلکے میں الیجک ایسڈ ہوتا ہے جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے

خون کی کمی دور کرتا ہے

دوران حمل انار ہیموگلوبن  کی سطح بڑھانے کے لئے استعمال ہوتا ہے اور انیمیا اور اکڑن سے محفوط رکھتا ہے

امراض قلب اور فالج سے بچائے

روزانہ انار کا جوس پینے سے فالج اور دل کی دیگر بیماریوں  سے نجات مل سکتی ہے