بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کے خلاف 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کے خلاف 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر سے آرٹیکل 370اور 35 اے کے خاتمے کے کیس کی سماعت کے لئے پانچ رکنی بینچ تشکیل دے دیا یہ 5 رکنی بینچ 5 اکتوبر سے کیس کی سماعت شروع کرے گا

اس سے پہلے بھی بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو کشمیر سے کرفیو ہٹانے اور معمولات زندگی کو نارمل کرنے کا حکم دیا تھا اورکانگریسی رہنما غلام نبی آزاد کو بھی وادی کا آزاد دورہ کرنے اور اصل حقائق کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا چیف جسٹس کا کہنا تھا کے ضرورت پڑنے پر وہ خود وادی کا دورہ کریں گے